جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

خلیجی ممالک کو قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان مہنگا پڑ گیا 

datetime 5  جون‬‮  2017 |

دبئی(آئی یان پی ) خلیجی ممالک کے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ اماراتی انڈیکس گرگیا،کاروباری ہفتے کے پہلے روزہی ابوظہبی انڈیکس 0.4 فیصد، دبئی اسٹاک انڈیکسمیں 0.7 فیصد تک کمی آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایل این جی کے سب سے بڑے ایکسپورٹر ملک قطر کے ساتھ چند خلیجی ریاستوں کے تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 1 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدا میں ہی ابوظہبی انڈیکس 0.4 فیصد تک اور دبئی اسٹاک انڈیکس میں 0.7 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔دوسری جانب۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے مطابق خطے سے باہر سے درآمدات پر انحصار کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ چھوٹے پیمانے پر اشیا کی تجارت کی جائے۔خیال کیا جاتا ہے کہ دیگر جی سی سی مارکیٹوں میں قطری سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے، جو کل سرمایہ کاری کے چند فیصد کے برابر ہے۔تاہم اس سفارتی اقدام سے دبئی اور دیگر جی سی سی مارکیٹوں پر اثر پڑے گا، جس کی وجہ سے خطے میں کاروباری سودے اور رقوم کی رسد متاثر ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرین اور یو اے ای نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ دہشت گردی سے لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ‘قطر نے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کے لیے مسلم برادرہڈ، داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد اور فرقہ وارانہ گروپوں کی حمایت کی اور میڈیا کے ذریعے ان کے پیغامات اور اسکیموں کی تشہیر کی’۔دوسری جانب سعودی عرب نے دیگر اتحادی ممالک سے

بھی قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی اپیل کی۔اس معاملے پر پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان کا قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے’۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…