اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے ہائی وولٹیج میچ کے دوران
بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آج صبح پیش گوئی کی گئی تھی کہ میچ کے دوران بارش کے 30فیصد امکانات ہیں لیکن ابھی بھارت کی بیٹنگ جاری ہی تھی کہ بارش شروع ہوگئی ۔جس وقت میچ کو روکا گیا اس وقت بھارت کا سکور46رنز تھا اور اس کا کوئی کھلاڑی آﺅٹ نہیں ہوا۔
ابھی تک 9.5اوورز کا میچ کھیلا جا چکا ہےاس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سٹیڈیم شائقین سے بھرا ہو ا ہے اور ایک بھی سیٹ خالی نہیں ہیں ۔میچ کو دیکھنے کیلئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی موجود ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے اس میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے میچ کے دوران بارش کے 30فیصد چانسز کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ ادھر اسلام آباد کے مقامی چڑیا گھر میں ہاتھی نے پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی ٹاؤن نے پیش گوئی کی ہے کہ میچ پاکستان جیت جائیگا اور بھارت کو شکست ہوگی۔ مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی ٹاؤن سے جب پوچھا گیا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں میچ کون جیتے گا تو اس نے پاکستان کی جیت کا اشارہ دے دیا۔ہاتھی کے سامنے تربوز کی دو ڈھیریاں لگائی گئی تھیں ،ایک ڈھیری کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا جبکہ دوسری ڈھیری کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا موجود تھا ،اس موقع پر ٹاؤن نے پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ موجود تربوز کی ڈھیری پر سے تربوز اٹھا کر اشارہ دے دیا ۔فیصلہ آنے پر وہاں پر موجود شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے