جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

کوئی بھی چیز بغیر مقصد کے نہیں

datetime 3  جون‬‮  2017 |

ایک تپتے ہوئے صحرا میں ایک تنِ تنہا درخت تھا جو صحرا میں آگ برساتی دھوپ کے باوجود اپنی زندگی کے ایام بخوبی پورے کر رہا تھا۔ صحرا میں اس درخت اور تپتی ہوئی ریت کے علاوہ کچھ بھی نہ تھا۔ ایک دن ایک عقاب اس درخت کی ایک شاخ پر آکر بیٹھ گیا۔وہ درخت کو اتنے بڑے صحرا میں اکیلادیکھ کر حیرت کا شکار ہوا کہ اس اکیلے درخت کا یہاں کیا کام۔۔چنانچہ اس نے درخت سے سوال کیا، کہ تمہیں اس دہکتی ریت پررہنے میں کیا دلچسپی ہے؟یہاں تمہاری ضرورت کس کو ہے؟ درخت نے جواب دیا:

تمہیں ضرورت ہے میری۔۔عقاب نے حیران ہو کر کہا مجھے بھلا تمہاری کیا ضرورت؟؟درخت نے کہا کہ اگر میں یہاں نہ ہوتا تو تم میری شاخوں پر بیٹھنے کے بجائے گرم ریت پر بیٹھتے تو زیادہ دیر زندہ نہ رہ پاتے۔ اور اس صحرا میں تم بھی تو اکیلے ہو۔یہاں تمہاری ضرورت کس کو ہے؟میری شاخوں پر بیٹھ کر یہ سوچ رہے ہو کہ میری ضرورت کس کو ہے؟عقاب کو درخت کی بات درست معلوم ہوئی اور پھر اس نے سوچا کہ اگر یہ درخت یہاں نہ ہوتا تو میں اکیلا رہ جاتا اور مجھے صحرا کی گرم ریت پر بیٹھنا پڑتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…