جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت سے محبت اشرف غنی کو مہنگی پڑ گئی،کابل میں وہ ہوگیا کہ کبھی سوچا تک نہ ہوگا،شدید جھڑپیں ،متعددہلاک

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور صدر اشرف غنی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں 4 مظاہرین ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان دارالحکومت میں گزشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکے پر احتجاجی مظاہرین نے ایوان صدر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو کر گھر چلی جائے۔ پولیس نے مظاہرین کو ایوان صدر کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور واٹر کینن سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کردیا۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 4 مظاہرین ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے کابل دھماکے کو حکومت کی انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا۔دوسری جانب سرکاری ذرائع نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر اشرف غنی حملے کے جواب میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 11 قیدیوں کو سزائے موت دینے کی منظوری دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بدھ کے روز کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 90 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ طالبان نے دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جب کہ افغان حکام نے حقانی نیٹ ورک کا واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…