حضرت سلطان محمدتغلق شاہ نے ایک مرتبہ دہلی کے بزرگ حضرت شیخ نصیرالدین محمودچراغ ؒ کے لیے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا بھیجا کہ ا گر کھائیں گے تو پوچھوں گا کہ آپؒ نے سونے چاندی کے برتنوں میں کھا کر اولیاء اور صوفیااکرام کے مسلک کے خلاف کام کیوں کیا ؟
اگر کھانے سے انکار کریں گے تو بادشاہ کی توہین پر باز پرس کروں گا ۔حضرت چراغ دہلوی نے ایک برتن سے تھوڑی سی یخنی نکال کر اپنی ہتھیلی پر رکھ کر اسے چاٹ لیا۔بدخواہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔