جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پکڑ

datetime 3  جون‬‮  2017 |

یہ جو مرید ہوتے ہیں ان میں جو اچھے باصفا اور نوجوان مرید ہوتے ہیں، وہ بڑے طاقتور ہوتے ہیں۔ وہ اپنے مرشد گرو یا پیر سے بڑے سخت سوال پوچھتے ہیں‘ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ ایک اچھی پگڑی باندھنے والے شائستہ قسم کے مرید نے پوچھا کہ” بابا جی‘ بات یہ ہے کہ انسان اپنی کوشش اور محنت سے کہیں نہیں پہنچتا‘

اس کے اوپر ایک خاص قسم کا کرم ہوتا ہے‘ اسے کوئی خاص چیز عطا کر دی جاتی ہے پھر وہ اس اعلیٰ مقام پر فائز ہو جاتا ہے‘اس پر بابا جی نے کہا شاباش تم ٹھیک کہہ رہے‘وہ شخص باتسن کر بہت ہی خوش ہوا‘ ایک دوسرا مرید یہ سب باتیں سن رہا تھا وہ زرا تگڑا آدمی تھا، اس نے کہا کہ یہ بات غلط ہے‘انسان کو جو کچھ بھی ملتا ہے‘ اپنی جدوجہد سے ملتا ہے‘ اسے کچھ پانے کے لیے کوشش کرنی پڑتی ہے‘ اسے حکم کو ماننا پڑتا ہے‘ تعمیل کرنی پڑتی ہے‘ اس نے کہا‘ پیغمبروں کو بھی ایک مخصوص طریقہ پر چلنا پڑا اور کوشش کرنی پڑی پھر جا کر ایک مقام ملا‘ ایسے ہی مقام نہیں ملا کرتے‘بابا جی نے اسے بھی کہا کہ شاباش تم بھی درست کہتے ہو‘وہاں پر ایک تیسرا مرید جو کہ لنگر کے برتن صاف کر رہا تھا‘ اسے یہ سن کر بہت عجیب لگا اور کہنے لگا‘بابا جی‘ آپ نے تو حد ہی کر دی۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ دونوں کی بات ٹھیک ہو کسی ایک کی بات تو غلط ہونی چاہیے‘یہ سن کر بابا جی نے کہا‘شاباش، تم بھی ٹھیک کہتے ہو‘ یہ زندگی کی بات ہے‘ جو بندے کی پکڑ میں نہیں آتی اور یہ جس کی پکڑ میں آتی ہے وہ اس کی سوچ‘ کوشش اور دانش کے رویے کے مطابق اس کے ہاتھوں میں بنتی رہتی ہے۔
زاویہ سوئم کے باب ’دو بول محبت کے‘ سے اقتباس

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…