جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

مرد کیسے عورتوں سے زیادہ خوش رہتے ہیں

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب مرد بازار جاتا ہے تو اسے جو چاہیے ہوتا ہے وہ اس ہزار روپے کی چیز کو دو ہزار میں بھی خرید لیتا ہے اگر واقعی ضرورت پڑ جائے۔ عورت کو جس چیز کی ضرورت بھی نہیں ہوتی وہ اس کو دو ہزار کے بجائے ایک ہزار میں اس لیے لے آتی ہے کہ سیل لگی ہوئی تھی۔ کسی بھی بحث کی صورت میں آخری الفاظ ہمیشہ عورت بولتی ہے، اگر آدمی آگے سے جواب دے دے تو ایک نئی بحث کا آغاز ہو جاتا ہے۔

ایک عورت تب تک اپنے مستقبل کے اندیشوں میں مبتلا رہتی ہے جب تک اسے ایک شوہر نہ مل جائے جبکہ ایک مرد نے کبھی مستقبل کے اندیشوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہوتا جب تک اس کی زندگی میں ایک عدد بیو ی نہ ٹپک پڑے۔ایک کامیاب مرد وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کے خرچوں سے زیادہ کما سکتا ہو اور ایک کامیاب عورت وہ ہوتی ہے جو اپنے لیے ایک ایسا مرد تلاش کر چکی ہو۔ایک عورت جب مرد سے شادی کرتی ہے تو امید کرتی ہے کہ وہ بدل جائے گا جبکہ ایک مرد جب عورت سے شادی کرتا ہے تو امید رکھتا ہے کہ وہ کبھی نہیں بدلے گی اور وہ بالکل بدل جاتی ہے۔ ایک عورت ہر دم تیار شیار رہتی ہے۔کتاپڑھتے وقت، باہر کوڑا پھینکتے وقت ، شاپنگ کرتے ہوئے ،برتن دھونے لے لیے، فون پر بات کرنے کے لیے۔ایک مرد صرف جنازے اور شادیوں پر جانے کے لیے تیار ہوتا ہے۔مرد جیسا رات کو سوتا ہے بالکل ویسا ہی صبح بیدار ہوتا ہے جبکہ ایک عورت جب سوتی ہے تو بہت خوبصورت لگتی ہے مگر جب صبح اٹھتی ہے تو معاملہ بالکل بر عکس ہوتا ہے۔ عورت اپنی اولاد کے بارے میں سب کچھ جانتی ہے، ان کی پسند نا پسند، ان کی فطرت، ان کے ڈر خوف، ان کی خواہشیں، ان کی پسندیدہ ٹیچر جبکہ ایک مرداپنی اولاد کے بارے میں یہ جانتا ہے کہ ہر رات گھر میں پانچ بچے پورے ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ مرد ہر کام خود کر سکتا ہے صوٖفہ ہلانا ہو،

اچار کا مرتبان کھولنا ہو۔ کوئی آپ کو اپنی دعوتوں میں بلائے یا نہ بلائے آپ کی دوستی برقرار رہتی ہے۔ مرد اور عورت آفس میں ایک ہی کام کریں تو بھی مرد کو زیادہ پیسے ملتے ہیں۔جھریاں اور بڑھاپہ مردوں کی شخصیت کو مزید پر کشش بناتا ہے۔ عورت بیچاری کے چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگیں تو وہ بڈھی سمجھی جاتی ہے۔مرد پچیس منٹ میں پوری شاپنگ کر سکتا ہے، عورت کو پورا ہفتہ درکار ہوتا ہے۔ مرد ایک ہی کپڑوں میں کئی دن گزار سکتا ہے عورت کو روز نیا جوڑا چا ہیے۔

مرد ہفتے کے سفر پر نکلے تو ایک چھوٹا سا بیگ سامان کے لیے کافی ہوتا ہے، عورت کے بیگ ہی ختم نہیں ہوتے۔ مرد کی ہر فون کال تیس سیکنڈ کی ہوتی ہے اور دونوں ہر بات سمجھ جاتے ہیں۔ عورت کی کوئی فون کال تیس سیکنڈ کی نہیں ہو سکتی اور ایک گھنٹہ ایک دوسرے کو طعنے دینے کے بعد بھی عورتوں کے کلیجے میں ٹھنڈ نہیں پڑتی۔مرد پورا دن ایک ہی موڈ میں رہتا ہے۔ بڑی حد تک پوری زندگی ایک ہی موڈ میں گزارتا ہے جب تک کوئی بہت بڑا نقصان نہ ہو جائے جبکہ عورت ہر وقت واویلے کرتی رہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…