جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

یہ میرا بیٹا نہیں ہے اور حضر ت علیؒ کی دو راندیشی

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک عجیب و غریب مقدمہ عدالتِ فاروقی میں پیش ہوا ۔ایک انصاری نوجوان لڑکا کہتا تھا کہ جناب! میں فلاں عورت کا بیٹا ہوں،مگر وہ مجھے اپنا بیٹا ماننے سے انکاری ہے۔ سوال ہوا :تمہارے پاس اس کا کیا ثبوت ہے؟جناب! میں اس کا کیا ثبوت پیش کر سکتا ہوں عورت سے پوچھا گیا: کیا معاملہ ہے؟ اس نے سرے سے انکار کیا کہ میری تو کبھی شادی ہی نہیں ہوئی۔

اِدھر عورت نے چند گواہوں کو بھی امیر المومنین کی خدمت میں پیش کردیا ۔جنہوں نے یہ گواہی دی کہ اس عورت نے کبھی کسی سے شادی ہی نہیں کی،پھر اس کا بچہ کہاں سے پیدا ہو گیا؟!یہ لڑکا جھوٹ بول کر خواہ مخواہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس عورت کا بیٹا ہے،یہ تو سراسر بہتان ہے!! امیر المومنین نے یہ ساری باتیں سننے کے بعد اس نوجوان پر حد جاری کرنے کا حکم دے دیا۔اسی دوران میں حضرتِ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وہاں آگئے اور اس مقدمے کے بارے میں پوچھنے لگے ۔لوگوں نے ساری داستان سُنا دی۔حضرتِ علی رضی اللہ عنہ نے اس مقدمہ سے متعلق سب لوگوں کو بلایا اور مسجدِ نبوی میں بیٹھ گیے۔پھر اس عورت سے پوچھا:کیا یہ نوجوان تیرا بیٹا نہیں ہے؟ عورت نے جواب دیا: ہوں یہ میرا بیٹا ہر گز نہیں ہے۔ حضرتِ علی رضی اللہ عنہ نے نوجوان سے کہا :جوان! تم بھی ویسے ہی انکار کردو کہ یہ عورت تمہاری ماں نہیں ہے،جیسا اس نے تمہیں اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ نوجوان نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ کے چچا کے بیٹے! میں یہ کیسے کہہ سکتا ہوں،جبکہ میں خوب جانتا ہوں کہ یہ میری ماں ہے؟! حضرتِ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس عورت کو ماں کہنے سے انکار کردو۔ اور میں آج سے تمہارا باپ اور میرے بیٹے حسن و حُسین تمہارے بھائی ہوں گے۔ نوجوان نے عرض کی : ہاں، میں اس عورت کو اپنی ماں ماننے سے انکار کرتا ہوں۔ پھر حضرتِ علی رضی اللہ عنہ نے عورت کے اولیا سے فرمایا:

“کیا اس عورت کے بارے میں میری بات مانی جائے گی؟” اولیا نے عرض کیا : ہاں ہاں کیوں نہیں۔ بلکہ ہمارے سلسلے میں آپ جو بھی حکم دیں گے ہم ماننے کو تیار ہیں۔ ان کی باتیں سننے کے بعد حضرتِ علی رضی اللہ عنہ گویا ہوئے: اے قنبر!( قنبر حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کے غلام کا نام تھا)ان حاضرین کے سامنے تم گواہ رہو گے کہ میں نے اس اجنبی خاتون کی شادی اس نوجوان سے کردی۔

تم جا کر درہموں کی تھیلی لاؤ۔ قنبر گیا اور تھیلی لا کر حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں رکھ دی۔اس میں چار سو اسی درہم تھے۔حضرتِ علی رضی اللہ عنہ نے بطور مہر یہ درہم دیے اور نوجوان سے فرمایا: “اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑو اور اس کے بعد ہمارے پاس اسی صورت میں حاضر ہونا جبکہ تمہارے اوپرعرس(سہاگ رات) کے نشانات ہوں۔”۔

یہ کہہ کر جوں ہی حضرتِ علی رضی اللہ عنہ اٹھے،عورت کہنے لگی :اللہ اللہ،اے ابو الحسن! یہ نوجوان تو میرے حق میں جہنم کا ٹکڑا بن جائے گا۔یہ تو اللہ کی قسم! میرا بیٹا ہے۔ حضرتِ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:یہ کیونکر تمہارا بیٹا ہوسکتا ہے جبکہ تم نے ابھی کچھ ہی لمحے پہلے اسے اپنا بیٹا ماننے سے انکار کیا تھا اورساتھ ہی گواہوں کو بھی پیش کیا تھا؟!۔ عورت کہنے لگی:

دراصل بات یہ ہے کہ اس نوجوان کا باپ حبشی تھا،میرے بھائیوں نے اس کے ساتھ میری شادی کر دی، اس سے مجھے حمل ٹھہر گیا۔کچھ دنوں کے بعد اس کا باپ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے گیا اور شہید ہوگیا۔اس کے بعد جب میرا بچہ پیدا ہوا تو میں نےاسے فلاں قبیلے میں بھیج دیا۔

میرے اس بیٹے نے اسی قبیلے میں پرورش پائی،پھر میں نے اسے اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دیا۔ حضرتِ علی رضی اللہ عنہ نے یہ پوری داستان سن کو فرمایا:میں ابو الحسن ہوں، میں کسی اور کا باپ کیوں کر بن سکتا ہوں؟!پھر آپ نے اس نوجوان کو اس عورت کے ساتھ بھیج دیا اور اس کا نسب اس عورت کے ساتھ ثابت کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…