جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

جو گھبرا جائے وہ چوری نہیں کرسکتا

datetime 3  جون‬‮  2017 |

فاطمی دور میں دو شخص چوری کے جرم میں قاضی کے سامنے پیش کئے گئے ،پولیس کو شک تھا ان میں سے کو ئی ایک چور ہے مگر چور کون ہے ،پولیس کا محکمہ اس کا تعین نہیں کر پا رہا تھا قاضی نے دونوں کی طرف دیکھا پانی کا پیالہ منگوایا اور وہ پانی پیتا جاتا تھا اور چوروں کو گھورتا جاتا تھا ۔

پانی پیتے پیتے اس کے ہاتھ سے پیالہ سلپ ہوگیا ،پیالہ فرش پر گرا اور پوری عدالت پیالے کے شور سے لرز اٹھی ، قاضی اس دوران چوروں کی طرف دیکھتا رہا پیالے کا شور ختم ہوا تو قاضی نے ایک شخص کی طرف اشارہ کیا اور پولیس کو حکم دیا،اس کو چھوڑ دیں اور دوسرے کے خلاف چوری کا مقدمہ قائم کردیں ۔عدالت میں موجود لوگ اس عجیب و غریب انصاف پر حیرا ن رہ گئے اور انہوں نے قاضی سے پوچھا ،آپ نے صرف چہرہ دیکھ کر کیسے پہچان لیا ؟قاضی نے مسکرا کر جواب دیا میں نے پانی کا پیالہ جان بوجھ کر گرا یا تھا میرا پیالہ جب زمین سے ٹکرا یا اور عدالت میں شور بر پا ہوگیاتو بے گناہ شخص اس شور پر گھبرا گیا میں نے اس کے چہرے پر خوف اور گھبراہٹ دیکھی جبکہ چور اسی طرح کھڑا رہا قاضی کا کہنا تھا چور کا دل ہمیشہ مضبوط ہوتا ہے یہ کھٹکے سے گھبراتا نہیں ،اس کی پریکٹس ہوتی ہے یہ شور یا کھٹکے کے عالم میں اپنے قدموں پر کھڑا رہےحالات کا جا ئزہ لے اور جب شور ختم ہوجائے تو یہ دوبارہ اپنے کام پر لگ جائے ،جبکہ عام شخص ہمیشہ کھٹکے سے گھبرا جاتا ہے اور جو گھبرا جائے وہ چوری نہیں کرسکتا چناچہ میں نے گھبرا نے والے کو چھوڑ دیا اور ڈٹے رہنے والے بے خوف شخص کو گرفتا ر کروادیا ،قاضی کی بات بعد ازاں درست ثابت ہوئی اور چور سے واقعی چوری کا مال برامد ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…