منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’روزہ دارو ں کیلئے زبردست خوشخبری ‘‘

datetime 4  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی نوید سنا دی، میٹ آف کے مطابق  پیر سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جو بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔بادلوں کو بالا آخر رحم آہی گیا،

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق روزے داروں کے لیے موسم کی خوشخبری آگئی۔ محکمہ موسمیات نے بارانِ رحمت کی پیشگوئی کردی۔ پیر سے ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا یہ سلسلہ بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پیر کی شام تک بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔پیر کی شام سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ ابرِکرم برسنا شروع ہوگا، رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، ہوائیں بھی کراچی سے روٹھی روٹھی رہیں گئیں، آج کراچی کا درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب باون فیصد ہونے سے گرمی کی شدت کہیں زیادہ محسوس کی جائے گی۔حیدرآباد، لاڑکانہ، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور پشاور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…