جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

چین کے خودمختارعلاقے سنکیانگ میں مسلمانوں کے ساتھ نارواسلوک کی افواہیں، حقیقت سامنے آگئیں

datetime 2  جون‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) چین کے خود مختار ریجن سنکیانگ میں حالیہ برسوں کے درمیان قرآن مجید 17 لاکھ 60 ہزار جلدیں چھاپ کر تقسیم کی گئیں ، قرآن مجید کی تقسیم حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ لوگوں کو ان کے اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرنے میں سہولتیں فراہم کر تی ہے جبکہ مقدس کتاب امام محمد بن اسماعیل بخاری کی کتاب بخاری شریف کا بھی انتخاب کیا گیا،

سٹیٹ قونصل انفارمیشن آفس نے سرکاری دستاویزات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذہبی ادارں کے طلباء نے قرآن مجید کی تلاوت کے مقابلوں میں انعام حاصل کئے ہیں اور حکومت ان کی ایسی سرگرمیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔سنکیانگ میں 112مذہبی تنظمیں ہیں جو بہتری کیلئے حکومت کی طرف سے امداد حاصل کرتی ہے اور حکومت انہیں وسیع تر کردارادا کرنے کی اجازت دیتی ہے ، نئے مبلغ تیار کرنے کے تربیتی نظام کو بھی مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے ،انہیں ایک نظام کے تحت ایک تربیت ان کی اہلیتوں میں اضافے اور مذہبی تنظیمیں قائم کرنے ،خود انتظامی استعداد میں اضافے کی پیشکش قبول کی جارہی ہے ۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ 2001ء سے اب تک اسلامی اداروں سے 70مبلغین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کیلئے پاکستان اور دیگر ممالک میں بھیجا گیا ہے اور جو اپنی غیر معمولی کارکردگی کا مظا ہرہ کرتے ہیں انہیں سکالر شپ دیئے جاتے ہیں ۔علاوہ ازیں حکومت حج پر جانیوالوں کیلئے ایک پالیسی پر عملدرآمد کرتی ہیں اور اس سلسلے میں خدمات کو یقینی بناتی ہے کہ عازمین حج سہولت کے ساتھ اور محفوظ طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں ۔دریں اثنا چینی حکومت نے سنکیانگ کے خود مختار علاقے میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور مرکزی حکومت کے ویژن کے مطابق مذہبی انتہاپسندی کو کامیابی سے کچلنے کے لئے کا م کیا ہے

حکومت لوگوں کے مذہبی عقیدے کا پورا پورا احترام کرتی ہے ۔دستاویزات کے مطابق انتہا پسندقوتیں اسلامی نظریے کی غلط تشریح اور تعبیر کر کے عوام کو گمراہ کرتی ہیں اور اپنے انتہاپسندانہ نظریات دوسروں پر زبردستی ٹھونستی ہیں تا ہم حکومت لوگوں کے جان اور مال کا احترام کرتی ہے اور ان کے عقیدے کا تحفظ کرتی ہے۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…