جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

دس اصول

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بل گیٹس کہتے ہیں کامیابی کا راستہ بہت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے‘ کامیابی کے سفر میں آپ کو پریشانیاں‘ دقتیں اور مشکلات برداشت کرنی پڑتی ہیں لیکن آخر میں ہرے بھرے باغ انہیں کو ملتے ہیں جو سچی لگن سے محنت کرتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ اپنی کامیابی کا راز وہ 10 سنہری اصولوں میں بتاتے ہیں اور کہتے ہیں زندگی میں تمام تر کامیابی اور تجربے کا نچوڑ یہ 10گولڈن اصول ہیں۔زندگی: زندگی آسان نہیں ہے‘

کوئی بھی شخص خوش قسمت اور پرفیکٹ پیدا نہیں ہوتا لیکن اپنی زندگی بدلنے کا اختیار خدا نے انسان کو دیا ہے‘ کامیابی اور ناکامی‘ دولت اور شہرت‘ عزت اور ذلت انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے‘ یاد رکھیے آپ کی زندگی کا اسٹیرنگ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔کامیابی: یہ دنیا کسی کا ساتھ نہیں دیتی‘ دنیا کا اس سے کوئی تعلق نہیں کہ آپ کون ہیں‘ کہاں سے آئے ہیں‘ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں‘ ہاں اگر آپ کامیاب ہو جاتے ہیں تو ساری دنیا آپ کے ساتھ ہے‘ کامیابی آپ کے حالات‘ رویے اور خود اعتمادی کو بدل کر رکھ دے گی۔ محنت: کامیابی کبھی بھی آسانی سے حاصل نہیں ہوتی‘ آپ کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اور اسکی قیمت ”محنت“ ہے‘ اس لیے یہ سوچنا بند کر دیں کہ کامیابی آسمان سے آپ کی جھولی میں گرے گی‘ محنت کے بغیر کامیابی کو بھول جانا بہتر ہے۔۔۔ایٹی چیوڈ: آپ سمجھتے ہیں سکول میں ٹیچر بہت سخت تھے‘ جاب میں باس بہت غصے والے ہیں‘ بزنس میں کلائنٹس بہت مشکل ہیں‘ مسئلہ ان سب لوگوں کے ساتھ نہیں ایشو آپ کے ایٹی ٹیوڈ کا ہے‘ زندگی‘ حالات اور لوگوں کے بارے میں اپنے ایٹی ٹیوڈ کو تبدیل کیجئے‘ زندگی میں کامیابی اور ناکامی کا بہت بڑا انحصار آپ کے ایٹی ٹیوڈ پر ہوتا ہے۔اہمیت: ہر چھوٹی اور بڑی چیز کی اہمیت ہوتی ہے کبھی مت سوچئے کہ آپ کی جاب یا بزنس چھوٹا ہے یاد رکھیے چھوٹی جاب اور چھوٹا بزنس ہی ایک دن اچھی جاب اور بڑے بزنس میں تبدیل ہوتے ہیں۔۔۔۔غلطیاں: غلطیوں سے سیکھئے‘ اس دنیا میں کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے اور ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے‘ اہم یہ ہے کہ آپ اپنی غلطیوں سے کتنا سیکھتے ہیں‘ غلطیاں ضرور کیجئے لیکن ان سے سیکھیے اور انہیں کبھی مت دوہرایے‘

اسی طرح آپ اپنے آپ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔۔۔۔انحصار: زندگی میں بہت سارے فیصلے اور کام آپ کو خود کرنے پڑتے ہیں‘ دوسرے لوگوں پر انحصار مت کریں اور اپنے تمام فیصلے اور کام خود کریں‘ اگر آپ ہر فیصلے اورکام کیلئے دوسرے لوگوں پر انحصار کریں گے تو زندگی میں ایک سٹیج پر ہر فیصلے اور کام کیلئے کسی نہ کسی کے محتاج ہو نگے‘ اور یہی چیز آپکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گی۔۔۔۔چانس: آپ کے پاس صرف ایک چانس ہوتا ہے‘ ہماری زندگی میں بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو صرف ایک دفعہ ہوتی ہیں اور آپ کو وہ چانس لینا چاہیے۔

وقت: وقت کی قدر کریں‘ ہمارے پاس ایک دن میں 24 گھنٹے اور ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں‘ آپ کو انھیں بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہیے‘ آپ اپنے وقت کوکس طرح استعمال کرتے ہیں یہی چیز آپ کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ کرتی ہے۔۔۔حقیقت: ہمیشہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھیے‘ جو کچھ آپ ٹی وی اور فلموں میں دیکھتے ہیں وہ سب مصنوعی ہے‘ اصل زندگی میں آپ کو باہر نکلنا پڑتا ہے‘ کام کرنا پڑتا ہے اور نتائج لانے پڑتے ہیں .دن کی بہترین پوسٹس پڑھنے کے لئے لائف ٹپس  فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں  اور زندگی بدلنے والی پوسٹس پڑھیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…