جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سوناکشی سنہانے اپنا وزن 30کلو کیسے کم کیا ؟ سالوں بعد بڑے راز پر سے پردہ اٹھا دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کا جسمانی ساخت فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے بالکل مختلف تھی اور وہ کافی موٹی تھیں تاہم سوناکشی نے اپنا وزن کیسے کم کیا آج اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔سوناکشی سنہا جنہوں نے سلمان خان کی فلم دبنگ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے لیکن اگر دیکھا جائے تو اداکارہ کی جسمانی ساخت فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے بالکل مختلف تھی

اور سوناکشی کافی موٹی تھیں، پھر سلمان خان نے مشورہ دیا کہ وہ تیراکی اور یوگا ذیادہ سے ذیادہ کریں تاکہ ان کا وزن کم ہوسکے۔سلمان خان کے مشورے پر عمل کرنے کے بعد سوناکشی کی شخصیت ہی بدل گئی اور انہوں نے پورے 30 کلو وزن کم کیا اور آج بھی اداکارہ اپنی فٹنس کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتیں لیکن سلمان کی ہدایت پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ادکارہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے اورکیا کیا یہ انہوں نے اسنٹاگرام پر شئیر کی گئی ویڈیو میں بتادیا ہے۔سوناکشی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سر کے بل ٹانگیں لمبی کرکے مشق کرنے میں مصروف ہیں، سوناکشی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ شروع میں اپنے پاؤں زمین پر نہیں لگاسکتی تھی تاہم کئی مہینوں کی محنت کے بعد بالآخر میں کامیاب ہوگئی ہوں اور مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ شاید میں نے کچھ فتح کرلیا ہے، پوسٹ میں سوناکشی کاکہنا ہے کہ میں اب بھی فٹنس پر کام کررہی ہوں اور بہت جلد اس میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی لہذا اب اگر کوئی سوناکشی کی طرح وزن کم کرنا چاہے تو اداکارہ کے فٹنس ٹریننگ کو فالو ضرور کرے-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…