اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

’’مسلمانوں کے روزے رکھنے پر پابندی ‘‘ عذاب الٰہی نے چین کو گھیر لیا، زبردست تباہی

datetime 2  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے روزے رکھنے اور اسلامی شعائر پر پابندی کے بعد عذاب الٰہی نے چین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر اسلامی شعائر اپنانے اور رمضان کے روزے رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اورچینی اعلیٰ حکام نے تمام ریستوران کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ

وہ رمضان المبارک کے تقدس کاخیال کئے بغیر اپنے ریستوران کو کھلا رکھیں۔جبکہ صنعتی اورتجارتی علاقوں میں اورکارخانوں میں مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل چینی حکام نے ان مسلمانوں پر بچوں کے مسلم نام رکھنے ، مساجد میں جانے اورداڑھی رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی ۔ چینی حکام کے مسلمانوں کے خلاف یہ فیصلے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں نافذ العمل کر دئیے گئے ہیں۔ مسلمانوں کے روزے رکھنے اور دیگر اسلامی شعائر اپنانے پر پابندی کے بعد چین میں عذاب الٰہی بھی شروع ہو گیا ہے۔ چین کے صوبے سنکیانگ میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرد آلود طوفان نے سنکیانگ کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تیز ہواؤں کی وجہ سے اڑنے والی ریت سے حد نگاہ بھی بہت کم ہو گئی اور متاثر ہ علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔طوفان کے باعث کاشی شہر اور دیگر علاقوں میں اڑتیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلتی رہیں جن سے متعدد گھر بھی متاثر ہوئے اور متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دن میں جنوبی سنکیانگ میں ریت کا طوفان جبکہ شمالی علاقے میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…