اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دبئی نے 90 دن کے وزٹ ویزہ کو پاکستان اور فلپائن کے لئے ختم کر دیا۔ دبئی کے امیگریشن حکام نے ٹریول ایجنسیز کو ایک آرڈر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور فلپائن کے کسی شہری کا 90 دن کا ویزہ کو پراسس نہ کیا جائے۔ 31 مئی سے قبل جتنی بھی دبئی کیلئے درخواستیں دی گئی ہیں انہیں پراسس کیا جائے گا مگر یکم جون سے کسی پاکستانی یا فلپائنی شہری کو 90 دن کا ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
ایک ٹریول ایجنسی کے مینجر کا کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ دبئی حکام نے یہ پابندی عارضی طور پر عائد کی ہے یا پھر ہمیشہ کیلئے۔ تاہم پاکستانی اور فلپائنی شہری 14 اور 30 دن کا ویزہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستان کے مالی طور پر کمزور علاقوں کے شہری اپنا گھر اور دوسری کئی قیمتیں چیزیں بیچ کر دبئی بہتر مستقبل کیلئے ہر سال کوششیں کرتے ہیں۔