منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان سری لنکا کی مدد کو پہنچ گیا،بڑے پیمانے پر کام شروع

datetime 31  مئی‬‮  2017

اسلام آباد /کولمبو (آئی این پی ) پاکستان نیوی اپنے جہاز پی این ایس ذوالفقار کے ذریعے سری لنکا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پی این ایس ذوالفقار، جہاز پر موجود ایلویٹ ہیلی کاپٹر، امدادی اشیاء، طبی سہولیات اور ادویات کیساتھ کو لمبو پہنچ چکا ہے۔ سری لنکا میں اسوقت ناگہانی سیلابی صورتحال ملک کے مختلف حصوں میں تباہی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

سیلابی صورتحال اور زمینی تودے سرک جانے کی وجہ سے اب تک 183اموات واقع ہو چکی ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ۔ پی این ایس ذوالفقار اپنے ساتھ تازہ اور خشک راشن، بستر، ادویات، سیلابی پانی نکالنے والے پمپ اور دیگر امدادی اشیاء لے کر گیا ہے۔ پی این ایس ذوالفقار نے متاثرہ علاقوں میں مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں۔ جہاں ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ جہاز پر موجود ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں آلودہ کنوؤں کو خاص آلات کے ذریعے آلودگی سے پاک کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔SSG(N)اور پاک میرینز کے تریبت یافتہSailorsپر مشتمل جہاز پر موجود ڈیزاسٹرریلیف ٹیمیں مختلف جگہوں پر سری لنگن حکام کی جانب سے دیئے گئے احکامات کے مطابق امداد فراہم کر رہی ہیں۔ جہاز پر موجود غوطہ خور ٹیمیں بھی مختلف آپریشنز جن میں دریاؤں میں گہرے مقامات پر رکاوٹیں دور کرنا شامل ہے۔ جیسے کاموں پر مامور کی گئی ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں Search and Rescueآپریشنز کے لئے جہاز پر موجود ہیلی کاپٹر اور تیز رفتار کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر ڈاکٹر سر فراز احمد خان سپرا اور پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن فیصل جاوید شیخ نے امدادی سامان سری لنکا کے

وزیر خارجہ جناب راوی کرونانایک کے حوالے کیا۔سری لنکا کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان نیوی کی ان امدادی سر گرمیوں کو سراہااوراس فوری ردعمل اور مشکل کی اس گھڑی میں امداد فراہم کرنے پرپاکستان بلخصوص پاکستان نیوی کا شکر یہ ادا کیا۔ پاکستان نیوی پاکستان کی بحری سر حدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔پاکستان نیوی کا یہ عزم اور ارادہ ماضی میں مختلف موقعوں پر دیکھنے میں آیا جن میں2004میں انڈونیشیاء اور مالدیپ میں آنے والے سمندری طوفان سونامی کے دوران امدادی سر گرمیاں،2011میں ایم وی سویز کے عملے کو قزاقوں کے قبضے سے نجات دلانہ اور 2015میں یمن میں محصور ملکی و غیر ملکی شندوں کو باحفاظت نکالنا شامل ہیں۔ پاکستان کے عوام اور پاکستان نیوی مشکل کی اس کھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور لوگوں کو امداد فراہم کرنے میں کوئی کثر نہیں اُٹھا رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…