اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی‘ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ 60 پیسے کی کمی کے بعد 81.40 جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپیہ 20 پیسے کی کمی کے بعد 72.80 روپے ہو گئی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ‘ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات سے ہو گا۔ بدھ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ 60 پیسے کی کمی کے بعد 81.40 ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپیہ 20 پیسے کی کمی کے بعد 72.80 روپے ہو گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات سے ہو گااورحکومت نےکہاہے کہ اسے قبل پیڑولیم مصنوعات کی قلت پیداکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔