منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

افطاری اور سحری میں انواع اقسام کے کھانے کھانا اور کھلانا کیسا ہے؟سعودی مفتی اعظم نے اہم سوال کا جواب دیدیا

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے روزہ افطار کرانے والے حضرات کوخبردار کیا ہے کہ وہ افطاری میں فضول خرچی سے سختی سے اجتناب کریں کیونکہ یہ اسراف تقوی کے خلاف ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران مخیر حضرات روزہ داروں کی افطاری، سحری اور انہیں انواع اقسام کے کھانے کھلانے میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حرمین شریفین کی زیارت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی افطاری اور ضیافت بلا شبہ بڑے اجرو ثواب کا کام ہے مگر بہت سے لوگ افطاری میں اسراف سے کام لیتے ہیں۔ ایسے احباب

جو افطاری اور سحری کی خدمات فراہم کرنے میں اسراف سے کام لیں انہیں تاکید کی جاتی ہے کہ وہ فضول خرچی سے پرہیز کریں کیونکہ فضول خرچی اور اسراف تقوی کے خلاف ہے۔خیال رہے کہ ماہ صیام کے دوران سعودی عرب سمیت مسلمان ممالک میں لوگ روزہ داروں کی افطاری کے مشاغل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مساجد میں روزہ داروں کی اجتماعی افطاریوں کے اہتمام کے دوران طرح طرح کے ماکولات و مشروبات پیش کیے جاتے ہیں۔ اس طرح بہت سا کھانا ضائع ہوجاتا ہے، اسراف کے زمرے میں آتا ہے۔ سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ افطاری میں اسراف روزے کی تعلیمات اور تقوی کی شان کے خلاف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…