جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

وہ تو مجھے ۔۔

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کے کسی شہر میں دو بھائی رہتے تھے‘ ایک مسلمان تھا اور دوسرا بت پرست۔ مسلمان صبح اٹھ کر نماز پڑھتا تھا جبکہ دوسرا بھائی بت کے سامنے جھک کر اپنی عبادت کرتا تھا۔مسلمان کو اس کی اس عادت پر بہت غصہ آتا تھا اور وہ اس غصے میں پاﺅں سے جوتااتار کر بت کے سر میں مارتا تھا اور

گھر سے باہر نکل جاتا تھا۔ ایک دن مسلمان بھائی بت کے سامنے کھڑا ہوا‘اس نے جوتا اتارا اور بت کو مارنے سے پہلے بولا‘ آج تمہارا آخری دن ہے‘ میں کل صبح فجر کے وقت تیشے سے تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دوں گا۔اس نے یہ کہا اور وہاں سے چلا گیا۔ اس رات اس بت کا دیوتابت پرست کے خواب میں آیا اور اسے اٹھا کر بولا ”کل صبح تمہارا بھائی مجھے توڑ دے گا‘ میری حفاظت تمہاری ذمہ داری ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو میں تمہاری ٹانگیں توڑ دوں گا“بت پرست نے دیوتا کے سامنے ہاتھ باندھے اور عرض کیا ”جناب میں تو آپ کا ماننے والا ہوں‘ میں روز آپ کی عبادت کرتا ہوں‘ آپ نے اگر ٹانگیں توڑنی ہیں تو آپ (اس) کی توڑیں جو روز آپ کو جوتے مارتا ہے۔ آپ مجھے کیوں دھمکیاں دے رہے ہیں“ دیوتا نے یہ دلیل  سنی‘ تھوڑی دیر سوچا اور پھر بولا ”میں تمہارے بھائی کی ٹانگیں کیسے توڑ سکتا ہوں‘ وہ تو مجھے مانتا ہی نہیں“۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…