جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

رقص

datetime 30  مئی‬‮  2017 |

ایک لڑکی نے سوچا کہ اگر میں اچانک اپنے خاوند کو یہ بتائے بغیر چلی جاو¿ں کہ میں کہاں جا رہی ہوں تو ان کا ردعمل کیا ہو گا؟ یہ سوچ کر اس نے خط لکھا “میں آپ سے تنگ آ چکی ہوں اور مزید آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ میں آپ کو چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جا رہی ہوں‘ یہ خط لکھ کر اس نے سائیڈ ٹیبل پر رکھا اور خود بیڈ کے نیچے چھپ گئی۔ جب اس کا خاوند واپس آیا تو اس نے خط پڑھا ‘

پہلے اس کی پشت پر کچھ لکھا اور پھر اس نے ناچنا اور گانا شروع کر دیا۔ وہ خوشی سے دیوانہ وار ناچ رہا تھا‘ اس نے اسی طرح جھومتے ہوئے اپنا فون اٹھایا‘کسی لڑکی کو نمبر ملایا اور بولا‘جان آج میں بہت خوش ہوں‘ میں اپنی بیوی سے بہت تنگ تھا، آج مجھے اندازہ ہو گیا کہ اس سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی‘ میں بس کپڑے بدل کر تم سے ملنے آ رہا ہوں‘ اب بس تم ہو گی‘ میں ہوں گا اور رقص میں سارا جنگل ہو گا‘اس کے بعد اس نے کپڑے بدلے اور گھر سے باہر چلا گیا۔ اس کی بیوی کچھ دیر بیڈ کے نیچے ہی لیٹی رہی‘منہ پر ہاتھ رکھ کر روتی رہی، آخر ہمت کر کے باہر نکلی۔ پھر اس نے سوچا کہ آخر اس کے خاوند نے خط کے پیچھے کیا لکھا تھا؟ اس نے کاغذ پلٹا تو وہاں لکھا تھا‘پاگل عورت بیڈ کے نیچے سے تمہارے پائوں نظر آ رہے تھے‘ میں مارکیٹ سے دودھ لینے جا رہا ہوں، دس منٹ میں آ جائوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…