جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں عبادات کے لیے وقت کیسے نکالیں؟

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ جُڑی تمام تر خوشیاں، مصروفیات اور خواہشیں سب کی زبان پر ہیں۔ خواتین کا رمضان سحری و افطار کی فکر سے شروع ہو کر شاپنگ اور عید کی خریداری پر ختم ہوجاتا ہے۔

مرد حضرات کا رمضان شروع کے پہلے ہفتے میں نماز و تراویح کی پابندی کے بھرپور میراتھن کے بعد آخری تین دنوں میں توبہ و استغفار کے ساتھ اِس حسرت پر اختتام پزیر ہوتا ہے کہ یہ رمضان بھی جلد گزر گیا اور اِس میں بھی وہ کوئی خاص عبادت نہیں کرسکے۔ آپ اپنی مصروف ترین زندگی میں ایسا کیا کریں کہ آپ کی روز مرہ زندگی پر بھی کوئی خاطرخواہ اثر نہ پڑے اور آپ تراویح و وظائف کے ساتھ ساتھ اِس ماہ مبارک میں کم از کم دو بار قرآن مجید بھی پڑھ لیں۔رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا نجات کا ہے لیکن ہم نے پہلا عشرہ کھانے پینے کا، دوسرا دعوتوں اور چمپینز ٹرافی کا اور تیسرا شاپنگ کے لئے رکھ چھوڑا ہے۔رمضان میں کم و بیش 30 دن ہوتے ہیں۔ یہ بنے 720 گھنٹے، 43,200 منٹ اور 2,592,000 (قریباً 25 لاکھ) سیکنڈز۔ہر دن میں 24 گھنٹے ہوتے ہیں آپ 8 گھنٹے سونے اور طبعی ضروریات کے لئے رکھ لیں۔مزید 8 گھنٹے آفس ورک یا پڑھائی کے لئے (اگر آپ کالج، یونیورسٹی میں جاتے ہیں)۔باقی بچے 8 گھنٹے۔ اِس میں سے بھی آپ 4 گھنٹے سحری، افطاری، 5 وقت کی نماز اور گھر والوں کے لئے نکال لیں۔آپ کو صرف کم از کم 4 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر اللہ سائیں کے لئے نکالنے ہیں۔ 4 گھنٹے روز، مہینے کے 120 گھنٹے، 7,200 منٹ اور 4,32,000 سیکنڈز ہوتے ہیں۔آپ ڈیڑھ گھنٹہ عشاء و تراویح اور آدھا گھنٹہ تسبیح کے لئے مختص کرلیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…