جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ہماری فوج اس اسلامی ملک کے اند ر گھس کر کارروائی کرے گی اور۔ ۔۔!

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

تہران/واشنگٹن(این این آئی)امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کو ایک خفیہ پیغام بھیجا ہے جس میں تہران کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اس نے عراق یا شام میں امریکی فوج کو چھیڑنے کی کوشش کی تو اس کے نتیجے میں امریکا ایران کے اندر فوجی کارروائی کرے گا۔کویت کے موقر اخبار’کے مطابق امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ تہران کو دھمکی آمیز پیغام روسی افسران کی مدد سے پہنچایا گیا ہے۔

ایران کے لیے یہ پیغام روسی فوجیوں کو اس وقت دیا گیا جب وہ امریکی حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں شریک تھے۔ اس اجلاس میں شام میں دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان ہم آہنگی اور رابطے برقرار رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور یہ طے کیا گیا کہ دونوں ملکوں کی فوجیں شام میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا نہیں ہوں گی اور تصادم گریز پالیسی پر عمل کریں گی۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کویتی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کے ذریعے امریکا نے تہران کو کسی قسم کا کوئی دھمکی آمیز پیغام نہیں بھیجا ۔ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ تردید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے دو روز قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ایرانی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں امریکا اور سعودی عرب کی طرف سے ایران کے ساتھ معاملات مزید بگاڑنے اور خطے پر اس کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔دھمکی آمیز پیغام کی تردید کے باوجود حال ہی میں امریکی جنگی طیاروں نے ایران کی سرحد کے قریب شام میں التنف کے مقام پر فوجی کارروائی کی۔ یہ کارروائی امریکا کی طرف سے ایران کے لیے سنجیدہ تنبیہی پیغام ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…