پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

امتحان حال

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

فیض کالج کے زمانے سے سگریٹ نوشی کرتے تھے، اور خوب کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ان کے استاد صوفی غلام مصطفیٰ تبسم امتحان ہال کے نگران تھے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ فیض سوالنامہ اور جواب نامہ کے کاغذات سامنے رکھ کر خاموش، دور دیکھ رہے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں قلم نہیں ہے۔صوفی صاحب نے قریب آ کر پوچھا کہ تم پرچہ حل کیوں نہیں کر رہے ہو؟ فیض نے صوفی صاحب کی طرف ملتجی نظروں سے دیکھا اور پوچھا:

کیا میں سگریٹ پی سکتا ہوں۔ صوفی صاحب کو جیسے کرنٹ لگا ہو۔ آج تک کسی طالب علم نے امتحان ہال میں ایسا سوال نہیں پوچھا تھا۔ وہ فیض کو گھورتے ہوئے خاموش پیچھے ہٹے۔ کاریڈور میں پطرس بخاری پرنسپل نمودار ہوئے۔ انہوں نے بخاری صاحب کو فیض کی طلب بیان کی، اور دریافت کیا کہ ایسے میں وہ کیا کریں۔ بخاری صاحب نے کہا: پینے دو. فیض نے سگریٹ سلگا کر دھواں دار کش لگایا، اور امتحان ہال کی نئی تاریخ لکھ ڈالی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…