پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

زندگی کا سبق

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

ایک شہزادہ اپنے اْستاد مْحترم سے سبق پڑھ رہا تھا،اْستاد مْحترم نے اْسے دو جْملے پڑھائے ،جْھوٹ مت بْولو، غْصّہ نہ کرو۔کْچھ دہر کے وقفے کے بعد شہزادے کو سبق سْنانے کو کہا گیا تو شہزادے نے جواب دیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ہوسکا،دْوسرے دن پھر اْستاد مْحترم نے سبق سنانے کو کہا شہزادے نے پھر عرض کیا کہ

ابھی سبق یاد نہیں ہو سکا۔تیسرے دن چھٹی تھی ۔اْستاد نے کہا کہ کل چھٹی ہے لہذا کل لازمی سبق یاد کر لینا
بعد میں میں کوئی بہانہ نہیں سْنوں گا !۔چْھٹی کے بعد اگلے دن بھی شاگرد خاص سبق سْنانے میں ناکام رہا۔ اْستاد مْحترم یہ خیال کیئے بغیر کہ شاگرد ایک شہزادہ ہے۔غصے سے چلّا اْٹھے اْور طیش میں آکر ایک تھپڑ رسید کردیا کہ یہ بھی کوئی بات ھے کہ اتنے دنْوں سی دو جْملے یاد نہیں ھوکر دے رہے !!!۔تھپڑ کھاکر ایک دفعہ تو شہزادہ گم سْم ھوگیا پھر بْولا کہ اْستاد مْحترم سبق یاد ھوگیا اْستاد کو بہت تعجب ھوا کہ پہلے تو سبق یاد نہیں ھورہا تھااْور تھپڑ کھاتے ہی فوری سبق یاد ھوگیا،شہزادہ عرض کرنے لگا کہ اْستاد مْحترم آپ نے مْجھے دو باتیں پڑھائی تھیں جھوٹ نہ بْولواور غْصّہ نہ کرو ۔جْھوٹ بْولنے سے تو میں نے اْسی دن توبہ کرلی تھی لیکن غْصّہ نہ کرو ۔ یہ مْشکل کام تھا بہت کوشش کرتا تھا کہ غْصّہ نہ آئے ۔لیکن غْصّہ آجاتا تھا اب جبتک میں غْصّے پر قابْو پانا نہیں سیکھ جاتا تو کیسے کہہ دیتا کہ سبق یاد ھوگیا ؟؟؟۔آج جب آپ نے تھپڑ مارا اْور یہ تھپڑ بھی میری زندگی کا پہلا تھپڑ تھا ا سی وقت میں نے اپنے دل و دماغ میں غْور کیا کہ غْصّہ آیا کہ نہیں ؟؟؟غْور کرنے پر مجھے محسوس ہوا کہ غْصّہ نہیں آیا آج میں نے آپ کا بتایا ہوادوسرا سبق کہ غْصّہ نہ کرو بلکل سیکھ لیا ھے ، آج اللہ کے فضل سے مْجھےمْکمل سبق یاد ھوگیا ہے !!!!لائف ٹپس کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لئے فیس بک پیج پر واچ ویڈیو بٹن پر کلک کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…