پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دنیائے کھیل کے معروف ترین کھلاڑی’پال پوگبا‘ جب دل کی تسکین کیلئے خانہ کعبہ پہنچے تو ایسا کیا دیکھا کہ اسے ٹویٹ کرنے پر مجبور ہو گئے ؟

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) فرانس کے بین الاقوامی کھلاڑی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے اہم ستون پال پوگبا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے مکے میں موجود ہیں۔فٹبال کی دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی پال پوگبا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے مکے میں موجود ہیں۔ مکے کی فضاں میں جانے سے صرف 3 روز قبل ہی پال پوگبا نے یورپا لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی اور ان کی ٹیم نے یورپا لیگ کپ کا فائنل بھی اپنے نام کیا تھا۔

سیزن کے اختتام پر پال پوگبا نے ایک سوٹ کیس کے ہمراہ اپنی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عبادت کی غرض سے سفر کر رہے ہیں اور اس دوران وہ عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔گزشتہ روز پال پوگبا نے مکے سے اپنی تصویر پوسٹ کرکے تحریر کیا تھا کہ دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ اور چیز جو میں اپنی زندگی میں دیکھ رہا ہوں، پال بوگبا نے پوری امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔واضح رہے کہ 24 سالہ فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا اس سے قبل بھی حج کی ادائیگی کے لئے مکے کا سفر کرچکے ہیں۔ انہیں گزشتہ برس دنیا کا سب سے مہنگے کھلاڑی بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا جب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اطالوی کلب یووینٹس سے آٹھ کروڑ 90 لاکھ پانڈ کی ریکارڈ قیمت کے عوض پوگبا کی خدمات حاصل کیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…