ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

اٹھارہ ہزار سے اٹھارہ ارب روپے

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہ جوانی میں لکھ پتی سے ککھ پتی ھوئے.. محل سے فٹ پاتھ پر آئے اور دفتر کی ہر چیز بک گئی اور نوبت فاقوں تک آگئی مگر انہوں نے پھر اٹھارہ ہزار روپے سے دوبارہ سٹارٹ لیا اور وہ ملک کے بڑے کاروباری بن گئے.. میں ان سے وہ فارمولا معلوم کرنا چاھتا تھا جس نے انہیں اٹھارہ ہزار سے 18 کروڑ اور پھر 18 ارب تک پہنچا دیا اور مجھے انہوں نے یہ کہانی سنا دی..میں اب وہ راز جاننا چاہتا تھا مگر ان پر رقت طاری تھی.. وہ آنکھیں صاف کرتے’ ہاتھ ملتے اور لمبے لمبے سانس لیتے تھے..

وہ بڑی دیر تک اس کیفیت میں رہے اور پھر اچانک سر اٹھا کر بولے” میں بھی دراصل اپنے برے وقت میں وہی غلطی کر رہا تھا جو دنیا کے زیادہ تر لوگ کرتے ہیں.. میں اپنے دوستوں عزیزوں’ رشتے داروں’ جاننے والوں اور مخیر حضرات کے پاس جاتا تھا’ ان سے مدد مانگتا تھا.. میرے کچھ دوستوں نے میری مدد کی بھی مگر برے وقت میں ہر مدد برائی ثابت ہوتی ہےمیرا وہ سرمایہ بھی ڈوب گیا.. یہاں تک کہ میرے جاننے والوں نے مجھ سے منہ موڑ لیا.. یہ مجھے دیکھ کر راستہ بدل لیتے تھے یا پھر مجھے پہچاننے سے انکار کر دیتے تھے.. میں ان کے رویے پر کڑھتا تھا مگر میں پھر ایک دن قدرت کے راز تک پہنچ گیا.. میں اپنا مسئلہ سمجھ گیا..مجھے محسوس ہوا یہ مصیبت اللہ کی طرف سے بھیجی گئی ہے اور میں جب اس کے حل کے لئے لوگوں کے پاس جاتا ہوں تو اللہ تعالیٰ “مائنڈ” کر جاتا ہے..اللہ کہتا ہے کہ یہ کس قدر بے وقوف انسان ہے.. یہ آج بھی میرے پاس آنے کی بجائے’ یہ مجھ سے مدد مانگنے کی بجائے لوگوں کے دروازوں’ لوگوں کی دہلیزوں پر جا رہا ہے چناچہ اللہ تعالیٰ میری سختی میں اضافہ کر دیتا ہےمجھے معلوم ہوا میں جب تک اللہ کے سامنے نہیں گڑگڑاؤں گا’ میں جب تک اس سے مدد نہیں مانگوں گا’ میری سختی ختم نہیں ہوگی.. چناچہ میں نے وضو کیا اور اللہ تعالیٰ کے در پر ماتھا ٹیک دیا اور اللہ تعالیٰ نے میرے سر سے مصیبتوں کی دھوپ ہٹا دی.. اس نے میرے راستے کھول دیےحاجی صاحب نے لمبی آہ بھری اور بولے..

“آپ مصیبت میں جب بھی کبھی کسی انسان کی طرف دیکھتے ہیں تو اللہ “مائنڈ” کر جاتا ہے اور آپ کی مصیبت میں اضافہ ہوجاتا ہے..لہٰذا میری نصیحت پلے باندھ لو.. برے وقت میں کبھی کسی انسان کے دروازے پر دستک نہ دو.. صرف اور صرف اللہ سے رجوع کرو.. تمہاری مصیبت ختم ہو جائے گی..یہ قدرت کا بڑا راز تھا اور اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کرم کیا اور یہ راز مجھ پر کھول دیا..!!”وہ چلے گئے لیکن جاتے جاتے مجھے بھی ارشمیدس بنا گئے



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…