پلیٹو کسی قسم کے تعارف کا محتاج نہیں ہے ، وہ سقراط کا شاگرد تھا اور ارسطو کا استاد رہا۔ سقراط کا شاگرد تھا تو ظاہر ہے کہ بہت بڑا فلسفی ہی ہونا تھا۔ اس نے اپنے دور میں ایسی بڑی بڑی حکمت والی باتیں کیں کہ آج تک دنیا اس کی اقوال زریں پڑ ھتی ہے اور اس سے اپنے لیے درست راہ کا انتخاب کرتی ہے۔ پلیٹو کی چند بہت قیمتی باتیں جو میری اور آپ کی زندگی کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں، وہ یہ تھیں:عقلمند بولتا ہے کیونکہ اس کے پاس کچھ ہوتا ہے بولنے کے لیے، بیوقوف بولتا ہے
کیونکہ اس نے کچھ تو بولنا ہے نا۔ والدین کا کام بچوں کو دولت دینا نہیں ، ان کو ایسی تربیت دینا ہے جو انہیں اوروں کی عزت اور احترام کرنا سکھائے۔ جرات کا مطلب ہے یہ جاننا کہ کس چیز سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے تھوڑے میں پر اطمینان زندگی گزارنا۔ قناعت کرنے والے ہمیشہ مطمئن رہتے ہیں۔ ظالم ہمیشہ مظوم سے زیادہ دکھی ہوتا ہے۔یقین کے ساتھ لڑو پھر دیکھو کیسے ہار سکتے ہو۔ جب کوئی ہر وقت تمہاری عیب جوئی کرے تو اس انسان کو مکمل طور پر نظر انداز کرو۔ اچھائی خوبصورتی ہے۔ انصاف کے بغیر علم مکاری ہے، حکمت نہیں۔ سچائی میں نقصان زیادہ ہے جھوٹ میں نفع زیادہ ہے۔ کوئی بھی آدمی دوسرے کو نقصان دے سکتا ہے لیکن ہر آدمی دوسرے کا بھلا نہیں کرسکتا۔عظیم بننا چاہتے ہو تو اپنے آپ اور اپنی چیزوں کی محبت میں وقت ضائع مت کرو بلکہ انصاف کرو اور انصاف کرنے والے کو پسند کرو۔ تھوڑا کرو پر اچھا کرو۔ میری کوئی بھی ایجاد حادثاتی نہیں تھی، میں نے ہر چیز کے لیے ہمیشہ کام کیا ہے، محنت کی ہے ۔ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ کام کو آغاز سب سے مشکل اور اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ جتنی جلدی مچاؤ گے اتنا کام آہستہ ہو گا۔ صبر سے کام لیا کرو۔ انصاف پسند آدمی اپنے کام سے کام رکھتا ہے دوسروں کے معاملات میں بالکل دخل اندازی نہیں کرتا۔ چوری بڑی ہو یا چھوٹی، چوری چوری ہوتی ہے۔ دونوں کی نیت ایک سی ہوتی ہے تو سزا بھی
ایک سی ہونی چاہیے۔ بڑا چور زیادہ طاقت ور ہوتا ہے، ورنہ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اگر چاہتے ہو کہ تمہاری عزت کی جائے تو جو لوگ تمہارے بارے میں بری بری باتیں کرتے ہیں ۔انہیں کرنے دو اور ایسے زندگی گزارو جیسے تمہیں ان سے یا ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دو انسانوں پر کبھی گصہ مت کرو، ایک وہ جس کی تم مدد کرنا چاہتے ہو اور ایک وہ جس کی تم کسی طرح بھی مدد نہیں کر سکتے۔ دنیا میں بھلائی کا وجود ایک حقیقت ہے
لیکن اچھائی کو نمایاں کرنے کے لیے برائی بھی ہمیشہ رہے گی۔اپنی کسی ایک ہنر کو اپنی طاقت بناؤ کیونکہ کوئی بھیانسان بہت سے کام بخوبی نہیں کر سکتا۔