اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی طرف سےیکم جون سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپےفی لیٹرکمی کاامکان ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتوں کے نگران ادارے اوگرانے اس حوالے سے یکم جون سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے لیٹرکمی کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کی جائے گی اوریہ سمری تیارکرلی گئی ہے ۔اوگراذرائع کے مطابق
پیٹرولیم منصوعات میں کمی کی سمری 30مئی کووزارت خزانہ کوبجھوائی جائے گی جس کے مطابق یکم جون سے پیڑول کی قیمت 2 فی لیٹرروپے 10پیسے ،ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 1روپے 80پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 1روپے 50پیسے کمی کاامکان بتایاگیاہے ۔حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔