منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ ٹیم اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ،بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2017 |

برمنگھم (آئی این پی)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیت سکتی ہے۔ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر سکتی ہے۔ چند حالیہ کامیابیوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ میں دباؤمیں ہو گی۔ جب آپ اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہمیشہ آپ پر کچھ دباؤہوتا ہے۔

ایجبسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دوسرے گروپ میں ہے اور اس کا پاکستان کیساتھ گروپ سٹیج پر کوئی میچ بھی نہیں۔ مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ میری چھٹی حس کہتی ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر سکتی ہے۔اس لئے ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے ان کے چانس بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جب بھی ماضی کو دیکھتے ہیں تو پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹ میں تمام بڑی ٹیمیں دباؤمیں ہوتی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند حالیہ کامیابیوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ میں دباؤمیں ہو گی کیونکہ بنگلہ دیش بہت مشکل گروپ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہمیشہ آپ پر کچھ دباؤہوتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس ٹورنامنٹ میں ہمارا گروپ بہت سخت ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے اور یہ آسان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چھٹی پوزیشن پر ہیں اور یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے، ہم یہاں سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جتنا ہو سکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…