جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان المبارک،امام کعبہ نے امت مسلمہ کو انتباہ کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2017 |

لاہور/مکۃ المکرمہ ( این این آئی) امام کعبہ شیخ صالح آل طالب نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو رمضان المبارک میں اپنا کڑا احتساب کرنا چاہیے،رمضان المبارک میں اللہ تعالی سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے،رمضان المبارک کا ایک بار پھر ہماری زندگی میں آنا اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ، ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے،

رمضان کی پہلی رات شیطانوں اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے، جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مکۃ المکرمہ میں پیغام نیٹ ورک کی طرف سے استقبال رمضان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس سے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر ناظم اعلی، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب نے بھی شرکت کی۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں صیام وقیام کے علاوہ حسب استطاعت صدقہ بھی کرنا چاہیے اور نیکی کے کام کثرت سے کرنے چاہییں۔ رسول اللہ ﷺ اس مبارک مہینے میں خیر کے تمام کاموں کی طرف سبقت لے جاتے تھے۔ رمضان المبارک کے اہم اعمال میں سے ایک عمل روزے کے دوران زیادہ سے زیادہ دعا، استغفار اور ذکر الہی کرنا ہے کیونکہ روزہ دار کی دعا ان دعاؤں میں سے ہے جو اللہ تعالی کے ہاں قبول ہوتی ہیں ۔امام کعبہ نے دعوت وتبلیغ کے فروغ میں پیغام نیٹ ورک کے کام کو سراہا اور کہاکہ دینی قوتوں کو ذرائع ابلاغ کے میدان میں آگے آناچاہیے۔ قرآن وسنت کی دعوت کے پھیلاؤ کے لیے ہر قسم کے جدید وسائل اور ذرائع استعمال میں لانے چاہیے۔پروفیسرساجد میر نے اس موقع پر کہا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ اس کی برکات کو سمیٹنے کے لیے اپنی کمر کس لینی چاہیے۔

یہ نزول قرآن کا بھی مہینہ ہے ۔ اس میں زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن کا اہتمام ہو ناچاہیے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اسلام کی دعوت کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، پیغام نیٹ ورک اسکی زندہ مثال ہے ۔تقریب میں امام کعبہ نے شرکا ء تقریب میں شلیڈز بھی تقسیم کیں جبکہ پروفیسر ساجد میر کی طرف سے امام کعبہ کے لیے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…