بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چین نے پاکستان اورافغانستان کو ایک میز پر بٹھالیا،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( این این آئی )چین ، افغانستان اور پاکستان عملی تعاون مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس مقصد کیلئے عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان ،چین کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ژیو کیون اور افغانستان کی وزارت خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل خالدپیندہ نے مشترکہ طور پر مذاکرات کی صدارت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ افغانستان اور خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کیلئے پاکستان ، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی تعاون ناگزیر ہے۔تینوں ممالک نے پاک چین اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے اس کے فوائد کی تعریف کی۔ اجلاس میں ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے لائحہ عمل کے تحت باہمی فوائد او ر علاقائی اقتصادی استحکام کے فروغ کی غرض سے مختلف شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چین اور پاکستان نے بنیادی ڈھانچے، توانائی، تعلیم، صحت، زراعت، انسانی وسائل کی تربیت کے شعبوں اور افغانستان کی ضروریات پر مبنی استعداد کار بڑھانے کیلئے سہ فریقی تعاون کے مواقع کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…