جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

محمدآصف کے بارے میں شاہد آفریدی کے بیان نے سب کو چونکادیا

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) سابق کپتان شاہد آفریدی نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وسیم اکرم ، محمد آصف پاکستان کے بہت اچھے باؤلرز تھے تاہم ان کا سامنا نہیں کیا ،اگر کرتا تو مشکل ہوتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران لالہ کی مداح کم عمر لڑکی نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان کا ایسا کون سا باؤلر ہے جس کا سامنا کرنے سے آپ کو ڈر لگتا تھا؟ سوال سنتے ہی آفریدی نے کہا کہ کیا آپ کو اس کا جواب نہیں معلوم کہ مجھے کس باؤلر کا سامنا کرنے

سے ڈر لگتا ہے؟ آفریدی نے کہا کہ میں نے پاکستانی باؤلرز کا بہت کم سامنا کیا ہے مگر وسیم اکرم ملک کے سب سے بہترین باؤلر ہیں اور محمد آصف بھی ایسا باؤلر تھا جسے نئی گیند کو ان اور آؤٹ سوئنگ کرنے کا فن خوب آتا تھا مگر اس نے بہت بڑی غلطی کی۔سٹار کرکٹر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کرکٹر میک گرا، ویسٹ انڈین کرکٹر ز کرٹلی ایمبروز اور کورٹنی والش وغیرہ شامل تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…