کراچی(آئی این پی) ہاکی میں کئی ا عزاز حاصل کرنے والے سابق اولمپئن زاہد شریف اپنے میڈلز بیچنے پر مجبور ہوگئے، زاہدشریف کا کہنا ہے دل کا مریض اور بیروزگار ہوں ، میڈلز بیچ کر کاروبار کرنا چاہتا ہوں ،وزیراعظم نواز شریف میرے میڈلز خریڈ لیں۔تفصیلات کے مطابق ہاکی میں کئی اعزاز حاصل کرنے والے اولمپئن زائد شریف میڈلز بیچنے پر مجبور ہوگئے۔
زاہد شریف کا کہنا ہے دل کا مریض اور بیروزگار ہوں۔ میڈلز بیچ کر کاروبار کرنا چاہتا ہوں۔ زاہد شریف نے اپیل کی وزیراعظم نواز شریف میرے میڈلز خرید لیں۔ زاہد شریف نے چیمپئینز ٹرافی،ورلڈ کپ ،اولمپکس اور ایشین گیمز میں حصہ لیا۔یاد رہے پاکستان میں بہت سارے نامور کھلاڑی اور اداکار حکومت سے شکوے اور شکایات کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہو گئے۔ مگر حکام بالا نے زندگی میں انکی قدر نہ کی۔