محمد بن ہلال اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں کہ میں امیرالمومنین (حضرت عثمانؓ) کے محصور ہونے کے دنوں میں روزانہ خدمت عالی میں حاضر ہوتی تھی۔ ایک دن میں حاضر نہ ہوسکی تو امیرالمومنین نے دریافت فرمایا کسی نے کہا: اس کے شب میں بچہ
(ہلال) پیدا ہوا ہے۔ امیرالمومنین نے سنتے ہی پچاس درہم اور کپڑے کا ایک ٹکڑا میرے پاس ارسال فرمایا، اور ساتھ ہی کہلا بھیجا: یہ بچہ کا وظیفہ ہے جو ہر ماہ ملتا رہے گا اور بچہ جب سال بھر کا ہو جائے گا تو وظیفہ دگنا یعنی سو درہم ماہانہ کر دیا جائے گا۔