حضرت عبداللہ بن زبیرؓ فرماتے ہیں میں نے حضرت عثمانؓ کی خدمت میں عرض کیا اے امیر المومنین! آپؓ کے ساتھ اس گھر میں ایسی جماعت ہے جو (اپنی صفات کے اعتبارسے) اللہ کی مدد کی ہرطرح حق دار ہے۔ ان سی کم
تعداد پر اللہ تعالیٰ مدد فرما دیا کرتے ہیں۔ آپؓ مجھے اجازت دے دیں تاکہ میں ان سے جنگ کروں۔حضرت عثمانؓ نے فرمایا میں اللہ کے واسطہ دے کر کہتاہوں کہ کوئی آدمی میری وجہ سے نہ اپنا خون بہائے اور نہ کسی اور کا۔