بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

’’خانہ کعبہ کی چابیاں‘‘

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ آل سعود سعودی عرب کا حکمران خاندان ہے اور آل سعود کا فرمانروا خادم حرمین شریفین کا لقب رکھتا ہے مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ خانہ کعبہ کی چابیاں خادم حرمین شریفین کے پاس نہیں بلکہ قریش کے ایک خاندان جسے شیبی کہا جاتا ہے اس کے پاس ہے۔ خانہ کعبہ کی چابیاں خاندان شیبی کے پاس تا قیامت رہیں گی

اور اس کا فیصلہ رب تعالیٰ نے بذریعہ وحی نبی کریم ﷺ کو سنایا تھا۔ خانہ کعبہ کی چابیاں خاندان شیبی کے پاس فتح مکہ سے قبل تھیں، خاندان شیبی کے ایک فرد عثمان بن طلحہٰ فتح مکہ کے وقت چابیوں سمیت خانہ کعبہ کی چھت پر چھپ گئے تھے۔ فتح مکہ کے موقع پر آقائے دو جہاں نے جب خانہ کعبہ میں داخل ہونے کی خواہش ظاہر کی تو دروازہ پر قفل لگا دیکھا۔ لوگوں نے بتایا کہ قفل کی چابیاں عثمان بن طلحہٰ کے پاس ہیں۔ نبی کریم ﷺ کے حکم پر حضرت علی ؓ نے عثمان بن طلحہٰ سے چابیاں طلب کیں جنہیں دینے سے انہوں نے انکار کر دیا ۔ حضرت علیؓ نے انکار کے بعد چابیاں عثمان بن طلحہٰ سے چھین کر خانہ کعبہ کا دروازہ نبی کریم ﷺ کیلئے کھول دیا۔ رسول کریم ﷺ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے اور نماز ادا کرنے لگے ۔ دوران نماز حضرت جبرائیل ؑ اللہ کا پیغام لے کر آگئے۔ اس وقت قرآن کریم کی آیت نازل ہوئی، جس کا ترجمہ ہے ”بے شک اللہ آپ کو حکم دیتا ہے کہ امانتیں امانت والوں کو پہنچا دو، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف سے فیصلہ کرو، بے شک اللہ آپ کو اچھی نصیحت کرتا ہے، بے شک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔“رسول اللہ ﷺ کو جیسے ہی جبریل ؑ نے اللہ کا یہ پیغام پہنچایا انہوں نے فوری طور پر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو حکم دیا کہ عثمان کے پاس واپس جاؤ اور چابیاں

اس کے حوالے کر دو اور اس سے اپنے روئیے پر معذرت کرو۔ جب حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے جا کر عثمان ابن طلحہٰ کو چابیاں واپس کیں اور ان سے معذرت چاہی تو عثمان ششدر رہ گئے اور آپ پر ہدایت کے دروازے کھول دئیے گئے ۔ آپ اسی وقت مشرف بہ اسلام ہو گئے ۔ حضرت جبریلؑ کچھ دیر پھر واپس رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور خانہ کعبہ کی چابیوں کے متعلق اللہ کا حکم سنایا کہ

”آج کے بعد تاقیامت خانہ کعبہ کی چابیاں عثمان ابن طلحہٰ کے خاندان کے پاس رہیں گی۔“ اس دن کے بعد سے آج تک خانہ کعبہ کی چابیاں خاندان شیبی کے پاس ہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…