اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان حکومت نے نوجوانوں کیلئے سی پیک منصوبوں میں کام کرنے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کر دیا صوبائی حکومت کے شعبہ محنت و افرادی قوت کے عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نوجوانوں کو چی پیک منصوبے کے لئے تیار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے میں بے رزگاری کو کم سے کم کیا جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 120 ملین روپے کی لاگت سے مختلف اضلاع میں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کا اغاز کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے کا پہلا مرکز مستونگ میں قائم کی جا رہا ہے ۔ صوبائی حکومت کے شعبہ محنت و افرادی قوت کے عہدیدار نے مذید کہا کہ حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے بھی 40 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔