جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’نشے میں دھت ٹرمپ‘‘ اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ایسا کیا ہوا کہ امریکی حکام کو بھی وضاحت جاری کرنی پڑ گئی ؟ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 25  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)امریکی حکام نے وضاحت کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات میں نشے کی حالت میں دکھائی دیئے اور بہت سے لوگوں نے یہ گمان کرلیا کہ انہوں نے شراب پی رکھی تھی، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک فوٹیج پوسٹ کی گئی جس میں ٹرمپ کو نشے کی حالت

میں دکھانے کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ملاقات کے وقت شراب پی رکھی تھی۔ہوا یہ کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے جب ٹرمپ سے ملانے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا تب پہلے تو ٹرمپ انہیں نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئے مگر پھر واپس آکر ہاتھ ملایا اور ہاتھ ملاتے وقت وہ سخت غصے میں دکھائی دیے ۔امریکی حکام نے اس بات کی وضاحت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ان کے چہرے کے تاثرات میں تبدیلی شراب پینے سے نہیں بلکہ روس کے ساتھ مذاکرات میں اسرائیل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر برہمی کا نتیجہ تھی۔ صدر ٹرمپ اس سوال پر بہت زیادہ سیخ پا تھے اور لگ رہا تھا کہ انہوں نے شراب پی رکھی ہے۔سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کے الکحل استعمال کرنے کی مبینہ ویڈیو کے بعد خود امریکی صدر کو اس کی وضاحت کرنا پڑی کہ انہوں نے شراب نہیں پی رکھی تھی۔ البتہ ان کے غصے کی وجہ حاضرین میں سے ایک شخص کی طرف سے روس کے ساتھ مذاکرات کے دوران اسرائیل بارے ایک سوال تھا جس پر صدر بہت سے زیادہ برہم ہوئے تھے۔جہاں تک شراب نوشی کا تعلق ہے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مدت ہوئی شراب کو ہاتھ نہیں لگایا۔ایک شخص کی طرف سے روس کے ساتھ مذاکرات کے دوران اسرائیل بارے ایک سوال تھا جس پر صدر بہت سے زیادہ برہم ہوئے تھے۔جہاں تک شراب نوشی کا تعلق ہے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مدت ہوئی شراب کو ہاتھ نہیں لگایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…