لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ باکسرعامر خان نے کہاہے کہ اگر مریم نوازباکسنگ سیکھناچاہیں توان کوبھی سکھادوں گا۔عامر خان نے منگل کولاہورمیں داتا دربار پر حاضری دی او رلنگر بھی تقسیم کیا ۔عامرخان نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ داتا دربار آ کر سکون ملتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کھیلوں کے لیے بہترین ملک ہے۔ عامر خان نے کہا کہ بختاوربھٹوزرداری کو باکسنگ کا شوق ہے
انہیں گر سکھادیئے ہیں اگر مریم نوازکہیں گی تو انہیں بھی باکسنگ ٹپس دینگے۔ انہو ں نے کہاکہ میرے لیے سب برابر ہیں میں غیر سیاسی آدمی ہوں میں سب کو سیکھا دونگا۔عامرخان نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ سے امن بڑھتا ہے اور اس کی تازہ مثال پاکستان میں پرو باکسنگ کا انعقاد ہے، پروباکسنگ سے سب کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں مزید کھیلوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے ۔ عامر خان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔