پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کے خلاف کھیلنے والے پاکستانی معروف کرکٹر کو بھارت میں کیا شرمناک خطاب دیدیا گیا ؟ 

datetime 23  مئی‬‮  2017 |

حیدرآباد دکن(آئی این پی) پاکستان نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ بھارت میں چار ماہ کے دوران پانی ہی پلاتے رہ گئے اس لیے انھیں’’واٹر بوائے‘‘ کا خطاب مل گیا۔ آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ نے آخری میچ سڈنی میں پاکستان کے خلاف ون ڈے کی صورت میں کھیلا جس میں انھیں حسن علی نے آؤٹ کیا تھا، اس کے بعد عثمان کو دوبارہ میدان میں اترنا نصیب نہیں ہوا۔

اگرچہ وہ آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ بھارت آئے مگر ٹور میچ تک میں انھیں نہیں آزمایا گیا تاہم اس دوران ان کی خدمات رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں حاصل کیں، اس ٹیم کے کپتان بھی ان کے کینگرو قائد اسٹیون اسمتھ ہی تھے جنھوں نے پوری لیگ میں باہر بٹھائے رکھا اور وہ ساتھی کھلاڑیوں کو پانی ہی پلاتے رہے۔واضح رہے کہ عثمان چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، اس لیے گھر جاکرفی الحال آرام کریں گے،ان کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی جولائی میں ہوگی جب وہ دورئہ انگلینڈ میں چار روزہ میچز کے دوران آسٹریلیا اے کی قیادت کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…