جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

60ملین ڈالر ہرجانہ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہوش اُڑ گئے،پاکستان کرکٹ بورڈ کو پھر’’پھانسنے‘‘ کی تیاری کرلی

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پندرہ دن بعد پاکستان کرکٹ بورڈ  کے لیگل نوٹس کا باضابطہ جواب دے دیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مذاکرات پر آمادہ ہوگیا ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس سارے معاملے پر پی سی بی، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل  کو بات چیت کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ چیمپینز ٹرافی کے سلسلے میں آئی سی سی حکام ان دنوں لندن میں موجود ہیں، اس لیے میگا ایونٹ سے پہلے دونوں بورڈز کے درمیان دبئی میں بات چیت کے امکانات کم ہیں۔جون میں آئی سی سی کے اجلاس سے قبل دونوں بورڈز کے سربراہان لندن میں ملاقات کرکے دو طرفہ سیریز کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 3 مئی 2017 کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی تنازعات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے تحت ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھجواتے ہوئے 60 ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شہریارخان کاکہناہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پندرہ دن بعد پاکستان کرکٹ بورڈپی سی بی کے نوٹس کا جواب دے دیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مذاکرات پر آمادہ ہوگیا ہے۔چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں تو چار جون کو برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز بھی دو طرفہ سیریز کے معاملے پر آمنے سامنے ہیں۔یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ پی سی بی کے ایک نوٹس نے بھارتی بورڈ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ بھارتی بورڈ نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…