ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان جب کراچی پہنچے تو ان کے ساتھ کیا سلوک ہوا ؟ 

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز یونس خان کا پیر کو شاندار استقبال کیا گیا۔یونس خان کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے ریکارڈ ساز قومی بلے باز کا والہانہ استقبال کیا

اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا فخر اور کرکٹ میری پہچان ہے، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کو کرکٹ سکھانا چاہتا ہوں، سیاست میں آ کر اپنے تجربے کو ضائع نہیں کرنا چاہتا۔واضح رہے کہ یونس خان نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریزمیں 10 ہزار رنز مکمل کرکے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…