جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

’’بھارت کا جنگی جنون ‘‘ اسرائیل کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ۔۔ کیا بڑا کام ہونے جا رہا ہے ؟تشویشناک صورتحال  

datetime 22  مئی‬‮  2017 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی حکومت اور بھارت میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت بھارت اسرائیل سے 60کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اسلحہ اور جدید جنگی سازو سامان خرید کرے گا۔ اسرائیلی فضائی صنعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب اور نئی دہلی کے درمیان 60کروڑ 30لاکھ ڈالر کا نیا دفاعی معاہدہ طے پایا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق دفاعی ڈیل کے تحت اسرائیل بھارت کو ’ایل آر ایس اے ایم‘ طرز کے چار جنگی بحری جہاز فروخت کرے گا۔معاہدے کے تحت گزشتہ ماہ اسرائیل بھارت کو ’باراک 8‘ دفاعی نظا فروخت کرچکا ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان یہ دفاعی سمجھوتہ دونوں ملکوں کی باہمی دفاعی ڈیلوں میں سب سے بڑا معاہدہ ہے جس میں ایک ارب ڈالر کی رقم خرچ کی جائیگی۔اسرائیلی ڈیفنس نیٹ ورک نے بھارتی محکمہ دفاع کی شراکت سے ’ایل آر ایس اے ایم‘ سسٹم کو اپ گریڈ کیا۔ اس سسٹم میں ڈیجیٹل راڈار’مفسٹار‘ بھی نصب ہے۔ اس کے علاوہ جدید ترین مواصلاتی نظام، میزائلوں راکٹوں کی نشاندہی کے ساتھ ان کی سمت کا تعین کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…