اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ ۔۔۔!آصف علی زرداری کے پیر اعجازشاہ نے بلاول زرداری کے مستقبل کے بارے میں حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق صدر و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کے روحانی پیشوا پیر اعجازنے کہا ہے کہ فقیر کبھی کسی کو نہیں چھوڑتا ارد گرد کے لوگ تعصب کے باعث دوریاں پیدا کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کے دور میں اگر ایوان صدر سے اٹھ کر واپس آ جاتا تو 10روز میں حکومت چلی جاتی، بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰ کے منصب پر اس وقت تک فائز نہیں ہو سکتے جب تک کسی پیر فقیر سے تعلق نہ جوڑ لیں،

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آستانہ پر آنے کیلئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز نے کہا کہ آصف علی زرداری کے والدین سے محبت کی بنیاد پر ہر سال برسی مناتا ہوں،25مئی کو حاکم علی زرداری کی برسی لاہور میں مناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے سورہ یاسین پر معاہدہ اور حلف لیا ہے کہ زندگی بھر ساتھ نہیں چھوڑوں گا،آصف زرداری سے محبت ہے کسی وزارت یا عہدے کی لالچ نہیں۔سابق صدر کے اردگرد رہنے والی عورتیں اور مرد مفادکیلئے ساتھ جڑے ہیں، فقیر کبھی کسی کو نہیں چھوڑتا ارد گرد کے لوگ تعصب کے باعث دوریاں پیدا کرتے ہیں،چند عورتیں اور مرد آصف علی زرداری کے دل میں میرے خلاف بغض پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰ کے عہدے پر اس وقت تک فائز نہیں ہو سکتے جب تک کسی پیر فقیر سے تعلق نہ جوڑ لیں،بلاول بھٹو زرداری کی زندگی کیلئے اللہ کی مرضی سے حفاظت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیر فقیر اپنی جگہ اور اپنے مریدوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا، آصف علی زرداری میرے ساتھ رابطہ رکھیں یا نہ رکھیں دعائے خیر کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ پیر فقیر اپنی جگہ اور اپنے مریدوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا، آصف علی زرداری میرے ساتھ رابطہ رکھیں یا نہ رکھیں دعائے خیر کرتا رہوں گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…