بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملالہ یوسف زئی کے ”ڈرامے “ کاڈراپ سین،رکن قومی اسمبلی نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیڑنگ ڈیسک)ملالہ یوسف زئی پر حملے کی تو تقریباََ سبھی نے مذمت کی لیکن یہ خبریں بھی گردش میں رہیں کہ یہ سب ایک ڈرامہ تھا تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی سوات سے رکن قومی اسمبلی مسرت احمدزیب نے کہاہے کہ 2012میں ملالہ یوسف زئی پرحملہ انسانی حقوق کے علمبرارگروپوں کاایک ڈرامہ تھا۔ملالہ یوسف زئی کاحادثہ ایک مکمل سیریزہے اورایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ ڈرامہ رچایاگیا

ایک قومی اخبارکوانٹرویودیتے ہوئے تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی مسرت زیب نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی کاحادثہ ایک مکمل سیریزہے اورایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ ڈرامہ رچایاگیااوریہ ایک سازش ہے ۔مسرت زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’ ’ٹوئٹر‘ ‘پر جاری اپنے بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کا ”ڈرامہ“ رچانے والے گروپوں نے اسی طرح کا ایک اور ڈرامہ رچانے کیلئے ان کیساتھ بھی رابطہ کیا تھا تاہم میں نے اس کا حصہ بننے کا انکار کر دیااورپیشکش مسترد کردی تھی کیونکہ میں پاکستانی ہوں اورمجھے کسی سے سیاسی پناہ لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے چپ رہتی لیکن کسی نے زرمینہ وزیر کے بارے میں ٹویٹ کیا جس نے قبائلی علاقے سے سی ایس ایس کے امتحانات میں ٹاپ کیا ہے اور وہ ملالہ یوسف زئی سے متاثر ہےاوراس وجہ سے میں یہ سچائی منظرعام پرلائی ہوں ۔انہوں نے دعوی کیاکہ میں نے اپنے ضمیرکی آوازپریہ انکشافات کیےہیں ۔مسرت زیب نے الزام عائد کیا کہ حملے کے بعدجن لوگوں نے ملالہ یوسف زئی کا طبی معائنہ کیا، ان سب کو حکومت نے پلاٹ دئیےجورشوت تھے کہ ان کی میڈیکل رپورٹ مرضی کے مطابق ہو۔مسرت زیب نے کہاکہ جب ملالہ یوسف زئی کی کتاب گل مکئی کے نام سے سامنے آئی اس وقت توملالہ یوسف زئی پڑھ اورلکھ بھی نہیں سکتی تھی ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…