اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ نے پاکستان سےاپنے بیٹے کی سزائے موت کیخلاف رحم کی اپیل پاکستان کو بھیج دی ہے۔ وزارت خارجہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے میڈیا کو بتایا کہ کلبھوشن کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لئے رحم کی اپیل پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔