منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے آستانہ پر آنے کیلئے رابطہ نہیں کیا، جب بھی آئے میری ہی شرائط پر آئینگے‘ سابق صدر کے روحانی پیشوا کی گفتگو

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق صدر و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کے روحانی پیشوا پیر اعجازنے کہا ہے کہ فقیر کبھی کسی کو نہیں چھوڑتا ارد گرد کے لوگ تعصب کے باعث دوریاں پیدا کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کے دور میں اگر ایوان صدر سے اٹھ کر واپس آ جاتا تو 10روز میں حکومت چلی جاتی، بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰ کے منصب پر اس وقت تک فائز نہیں ہو سکتے جب تک کسی پیر فقیر سے تعلق نہ جوڑ لیں،

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آستانہ پر آنے کیلئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز نے کہا کہ آصف علی زرداری کے والدین سے محبت کی بنیاد پر ہر سال برسی مناتا ہوں،25مئی کو حاکم علی زرداری کی برسی لاہور میں منائوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے سورۃ یاسین پر معاہدہ اور حلف لیا ہے کہ زندگی بھر ساتھ نہیں چھوڑوں گا،آصف زرداری سے محبت ہے کسی وزارت یا عہدے کی لالچ نہیں ۔سابق صدر کے اردگرد رہنے والی عورتیں اور مرد مفادکیلئے ساتھ جڑے ہیں، فقیر کبھی کسی کو نہیں چھوڑتا ارد گرد کے لوگ تعصب کے باعث دوریاں پیدا کرتے ہیں،چند عورتیں اور مرد آصف علی زرداری کے دل میں میرے خلاف بغض پیدا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰکے عہدے پر اس وقت تک فائز نہیں ہو سکتے جب تک کسی پیر فقیر سے تعلق نہ جوڑ لیں،بلاول بھٹو زرداری کی زندگی کیلئے اللہ کی مرضی سے حفاظت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ پیر فقیر اپنی جگہ اور اپنے مریدوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا، آصف علی زرداری میرے ساتھ رابطہ رکھیں یا نہ رکھیں دعائے خیر کرتا رہوں گا۔لاہور : اقتدار پر کون براجمان ہو گا پتہ ہے لیکن منع کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آستانہ پر آنے کیلئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، جب بھی عمران خان آستانے پر آئے تو میری ہی شرائط پر آئیں گے ،عمران خان میرے کہنے پر عمل کریں وزیراعظم بنا دوں گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…