سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست مسترد کردی، وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے گزشتہ ہفتے سعودی وزارت حج سے پاکستانی حجاج کا کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
وزارت مذہبی امور نے آبادی میں اضافے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی تھی لیکن سعودی وزارت حج نے درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی ابھی مردم شماری مکمل نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کتنی آبادی بڑھ چکی ہے، مردم شماری کا انتظار کیا جانا چاہئے ۔