اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شاہد خان آفریدی کی اپنی پرانی ٹیم میں دوبارہ واپسی،نئے معاہدے کا اعلان کردیاگیا

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی  بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی  آل راؤنڈر شاہد  آفریدی کی خدمات دوبارہ حاصل کر لی ہیں۔شاہد  آفریدی نے گزشتہ سیزن میں ہیمپشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 میچوں میں نو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 191 رنز بھی اسکور کیے تھے۔یہ 2011 کے بعد تیسرا موقع ہو گا کہ شاہد آفریدی انگلش ٹی20 ٹورنامنٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔

ڈائریکٹر  آف رککٹ جائلز وائٹ  کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کیلئے  آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں اور وہ ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنا دیں گے۔2011 میں سمر سیٹ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاہد  آفریدی نے 42 گیندوں پر 80 رنز کیاننگز کھیلی تھی جہاں ٹائی ہونے والے میچ کے سپر اوور میں ہیمپشائر کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت شکست ہوئی تھی۔شاہد آفریدی نے رواں سال ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں ٹی20 لیگز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے اور اپنے فلاحی فاؤنڈیشن پر توجہ دینے کا اعلان کیا۔ آخری مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 17.36 کی اوسط سے 191 رنز بنائے تھے جبکہ 6.22 اکانومی ریٹ کے ساتھ 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ انہوں نے 2011ءمیں اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ہیمپشائر ڈائریکٹر ہو کرکٹ جائلز وائٹ نے کہا ہے کہ ”ہم رواں سال ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے شاہد آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں خوش آمدید کہنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔وہ گزشتہ سالوں میں حاصل ہونے والی ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا ٹیلنٹ موجودہ سکواڈ میں بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔“

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…