اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) را کے جاسوس کو بچانے کے لیے بھارت کا عالمی سطح پر واویلا، پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔ پاکستانی وکلا نے بھرپور دلائل سے بھارتی وکلا کی بولتی بند کر دی۔ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں مؤقف اپنایا کہ کلبھوشن یادیو نے خود دہشت گردی کا اعتراف کیا۔
جاسوس کو قونصلر تک رسائی کا حق حاصل نہیں ہوتا، یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے۔ پاکستانی وکلا کا کہنا تھا کہ کیس عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار میں نہیں آتا، بھارتی درخواست مسترد کر دی جائے۔ کلبھوشن کی سزائے موت کے خلاف مودی سرکار کی درخواست پر عالمی عدالت آج دوپہر تین بجے فیصلہ سنائے گی۔